Quran & Hadith
Tafseer Ibn e Kaseer (6 Vol Set) - Imported
PKR 20000
PKR 22500
Size
- 17x24
Free shipping over Rs. 2,500
Authentic editions
Cash on delivery
Secure checkout
Estimated Shipping Time: 2 days
ہر دور میں ائمہ دین نے کتاب اللہ کی تشریح وتوضیح کی خدمت سر انجام دی ہے تا کہ عوام الناس کے لیے اللہ کی کتاب کو سمجھنے میں کوئی مشکل اور رکاوٹ پیش نہ آئے۔ سلف صالحین ہی کے زمانہ ہی سے تفسیر قرآن، تفسیر بالماثور اور تفسیر بالرائے کے مناہج میں تقسیم ہو گئی تھی۔ صحابہ رضی اللہ عنہم ، تابعین عظام اور تبع تابعین رحمہم اللہ اجمعین کے زمانہ میں تفسیر بالماثور کو خوب اہمیت حاصل تھی اور تفسیر کی اصل قسم بھی اسے ہی شمار کیا جاتا تھا۔ تفسیر بالماثور کو تفسیر بالمنقول بھی کہتے ہیں کیونکہ اس میں کتاب اللہ کی تفسیر خود قرآن یا احادیث یا اقوال صحابہ یا اقوال تابعین و تبع تابعین سے کی جاتی ہے۔ بعض مفسرین اسرائیلیات کے ساتھ تفسیر کو بھی تفسیر بالماثور میں شامل کرتے ہیں کیونکہ یہ اہل کتاب سے نقل کی ایک صورت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے قدیم تفسیری ذخیرہ میں اسرائیلیات بہت زیادہ پائی جاتی ہیں۔امام ابن کثیر رحمہ اللہ متوفی ۷۷۴ھ کی اس تفسیر کا منہج بھی تفسیر بالماثور ہے
امام رحمہ اللہ نے کتاب اللہ کی تفسیر قرآن مجید، احادیث مباکہ، اقوال صحابہ وتابعین اور اسرائیلیات سے کی ہے اگرچہ بعض مقامات پر وہ تفسیر بالرائے بھی کرتے ہیں لیکن ایسا بہت کم ہے۔ تفسیر طبری ، تفسیر بالماثور کے منہج پر لکھی جانے والی پہلی بنیادی کتاب شمار ہوتی ہے۔ بعض اہل علم کا خیال ہے کہ تفسیر ابن کثیر ، تفسیر طبری کا خلاصہ ہے۔امام ابن کثیر رحمہ اللہ کی اس تفسیر کو تفسیر بالماثور ہونے کی وجہ سے ہر دور میں خواص وعوام میں مرجع و مصدر کی حیثیت حاصل رہی ہے اگرچہ امام رحمہ اللہ نے اپنی اس تفسیر میں بہت سی ضعیف اور موضوع روایات یا من گھڑت اسرائیلیات بھی نقل کر دی ہیں جیسا کہ قرون وسطیٰ کے مفسرین کا عمومی منہاج اور رویہ رہا ہے۔ ادارہ دارالسلام نے ’تفسیر ابن کثیر‘کے متعدد عربی ایڈیشن شائع کرنے کے بعد ’المصباح المنیر في تهذيب تفسیر ابن کثیر‘کے نام سے اس کی تہذیب شائع کی۔یہ کام مولانا صفی الرحمٰن مبارکپوری اور حافظ عبدالمتین راشد وغیرہم کی نگرانی میں انجام پایا۔ پھر ادارہ نے اسی تہذیب کو اردو قالب میں منتقل کرنے کا اہتمام کرایا جو اس وقت آپ کے کے سامنے ہے۔ اردو ترجمے کے فرائض مولانا محمد خالد سیف نے انجام دئیے ہیں۔ ترجمہ بہت عمدہ، سلیس اور دارالسلام کے معیار کے عین مطابق ہے
۔
| Weight (kg): 7.5 | Publisher: Darussalam Publishers | ||
|---|---|---|---|
| Author: Ibn Katheer,Hafiz Salah- Ud- Din Yousaf | Language: Urdu | ||
| Book Color: 2 Color | |||
| Age Groups: All Age | Pages: 4606 | ||
Shipping and return information will appear here.
-
Unays03
3 years ago
Extremely comprehensive and one of the best works in Urdu relating to Tafseer.
-
Kamran Tariq
3 years ago
My most favourite tafsir & this is one of the best tafsir of Quran and recommended tafsir for students of knowledge. Jazak’Allah khair Darussalam for providing us this tafsir in Urdu Language
-
Qaiser06
3 years ago
I have read lot of lot tafseer but according to me tafseer ibn e kaseet best all them
-
Asad
3 years ago
I love this tafseer, it is complete explanation of quran with authentic ahadees and discussions about un-authentic ahadees. It will give you almost complete guidance to way of your life
Curated by the seller
Seller's Products
Al Quran Al Kareem 8 (16 Lines)
PKR 1550
Tafseer Ahsan ul Bayyan - (Jumbo Size) - 22x32
PKR 11000
Tafsir Kalimaat Al Quran - 17x24 تفسیر کلمات القرآن
PKR 1850
Al Quran Al Kareem 108 - Gift Packing
PKR 3650
Al Quran Al Kareem (13 Lines) Imported
PKR 1200
Premium Quran Hakeem
PKR 3100
Al Quran Al Kareem 7A (16 Lines)
PKR 1000
Sale
Al Quran Al Kareem 108 (13 Lines) Imported
PKR 4050
PKR 4550
Login To Comment