Skip to content
Babussalam.pk is a Largest online Islamic store in Pakistan providing Authentic Islamic books. For Order/Info Please Call / WhatsApp us on 0305 4411666.
  1. Home
  2. Quran & Hadith
  3. Riyad us Saliheen - (2 Vol. Set) 17x24 (ریاض الصالحین اردو...
Quran & Hadith

Riyad us Saliheen - (2 Vol. Set) 17x24 (ریاض الصالحین اردو ( جدید ایڈیشن

3 Review(s) In Stock
PKR 5500 PKR 6000
SKU: 9789960892849 Weight: 2.4 kg

Size

  • 17x24
Free shipping over Rs. 2,500 Authentic editions Cash on delivery Secure checkout

Estimated Shipping Time: 2 days

Report This Item

`ریاض الصالحین` ساتویں صدی ہجری کے امام ابو زکریا یحییٰ بن شرف النووی کی ایسی عظیم الشان تالیف ہے جسے حسن قبول حاصل ہے۔اس میں عام آدمی کودرپیش تمام مسائل کا حل قرآن کریم کی آیات اور منتخب صحیح احادیث کی روشنی میں پیش کیا گیا ہے عبادات سے لے کر معاملات تک اور معاشرت سے لے کر سیاسیات تک، زندگی کے تمام اہم شعبوں کے لیے قرآن و حدیث سے جس طرح رہنمائی مہیا فرمائی گئی ہے، اس نے اسے اسلامی لٹریچر میں ایک نمایاں اور ممتاز مقام عطا کیا ہے اور اسی وجہ سے اسے ہر طبقے میں یکساں مقبولیت حاصل ہے۔ یہ ایک بہترین تبلیغی نصاب ہے جو قرآنی آیات اور صحیح احادیث سے مزین ہے اور ضعیف و موضوع روایات اور من گھڑت قصے کہانیوں سے پاک، جو اس لائق ہے کہ عوام اسے حرز جاں اور آویزۂ گوش بنائیں۔ یہ ایک ضابطہ حیات ہے جس کی روشنی میں ایک مسلمان اپنے شب و روز کے معمولات مرتب کر سکتا ہے اور ایک ایسا آئینہ ہے جس کو سامنے رکھ کر اپنے اخلاق و کردار کی کوتاہیوں کو دور کیا جا سکتا ہے۔
اس کتاب کی اسی اہمیت کی وجہ سےعربی زبان میں اس کی متعدد شروع لکھی گئی ہیں اور اردو زبان میں بھی اس کے متعدد تراجم ہوئے ہیں۔ان میں سے زیر تبصرہ مفسر قرآن حافظ صلاح الدین ﷾ کا ترجمہ بمع مختصر فوائد انتہائی اہم ہے۔ یہ اردو ترجمہ نہایت آسان ، دلکش اور عام فہم ہے ۔ہر حدیث کا ٹھیک ٹھیک مفہوم اجاگر کرنے کےلیے اس کی جامع شرح بھی لکھی گئی ہے۔اس عظیم کتاب کےزیر نظر جدید ایڈیشن میں احادیث کے فوائد میں مزید اضافے ،تخریج وتحقیق اورراویوں کےمختصر حالات زندگی بھی درج ہیں جس سے کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیاہے۔یہ کتاب احادیث نبویہ پرمشتمل بیش قیمت خوبصور ت تحفہ ہے۔ علمائے کرام خطباء اور واعظوں کے ساتھ ساتھ طالبانِ حدیث نبوی اور عام قارئین اس سے مستفیدہوکر ہر قدم پر رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں

Weight (kg):     2.4kg
Publisher:   Darussalam Publishers                   
Author:   Yahya Bin Sharf An Navi                    

Language:  Urdu
Book Color:   1 Color
Age Groups:  Hadith
Pages:    1300



Shipping and return information will appear here.

5.0

3 Review(s)

  • Ahsan Tanveer

    3 years ago

    Very Informative book

  • Amjad Nizamani

    3 years ago

    This book is excellent,

  • Shafqat Ali

    3 years ago

    Excellent book and i will recommend it to my friends


To Comment